کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے بھٹو کے آئین پر حملہ شروع کردیاہے ، جو دستور بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے برباد کر دیا‘ پیپلزپارٹی کی خاموشی نہیں چلے گی ‘آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا‘بھٹو اور زرداری میں یہی فرق ہے ‘صدر نے نئی قانون سازی سے متعلق آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کی ہے، ہمارا خیال ہے آئینی ترمیم کے بغیر یہ نہیں ہوسکتا ‘ آپ 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر باہر چلے جاتے ہیں، لاڈلے ہم ہوئے یا آپ‘جج صاحبان اور آرمی چیف کے خلاف مہم چلانے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہو سکتا ہے یہ نواز شریف ہی کرا رہے ہوں‘ہم نے ملک کو آرمی چیف کے حوالے نہیں کیا تھا۔