دمشق ، کراچی (اے ایف پی ، نیوز ڈیسک) شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے 2 مشیر جاں بحق اور 5شامی فوجی زخمی ہوگئے ، حالیہ بمباری اتوار کے روز حمص اور اطراف میں کی گئی ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے دو مشیر وں مقداد مقدانی اور میلاد حیدری کو جمعے کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا ، مقدانی اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔