پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور حکومت میں ہونے والی لوٹ مار سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہوا جبکہ عمران نیازی انتشار پھیلا کر ملک کی معیشت کو مزید تباہ کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے پشاور میں پی ٹی آئی کی فسادی سیاست ناکام ہو چکی ہیں جبکہ پشاور میں احتجاجی مظاہروں کی ناکامی کے بعد جیل بھرو تحریک بھی بڑی ناکام ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے سابق وزرا ارکان اسمبلی اور عہدیدار9سال تک خیبر پختونخوا میں اقتدار کے مزے اڑاتے رہے لیکن و ہ جیل جانے کی بجائے چھپتے پھرتے رہے ملک ندیم خان نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کی ناکامی سے ثابت ہو گیا ہے کہ جیبیں بھرنے والے جیل نہیں بھر سکتے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف تین بار وزارت عظمیٰ سے معزول ہوئے جیل جانے اور جلاوطن ہونے کے باوجود آئین و قانون کا احترام کرتے رہے جبکہ عمران نیازی اقتدار سے محروم ہونے پر آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور سیکورٹی فورسز پر پٹرول بموں سے حملے کرائے جا رہے ہیں قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے اور عمران نیازی باغی بن گئے ہیں۔