• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ سے فارغ ہونے کے بعد پرویز الٰہی کی کوئی حیثیت نہیں، سلطانہ شاہین

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی وسٹی صدر شعبہ خواتین سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی ہرزہ سرائی بند کریں، لوٹوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے قد سے بڑی بات کریںکیونکہ ق لیگ سے فارغ ہونے کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں رہی اور نہ ہی مستقبل میں ان کو کوئی منصب ملنے والا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی سمیت چوہدری پرویز الہٰی نے آ ئین وقانون سے ہٹ کر جو پالیسیاں اختیار کی ہیں، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔