• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے لاہور کا اجلاس، ہسپتالوں میں ادویہ کی کمی پر اظہار تشویش

لاہور ( جنرل رپورٹر)پی ایم اے کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ صدارت صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکر ٹری پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر سہیلہ طارق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طاہر خلیل، ڈاکٹر طارق میاں، پروفیسر جاوید اقبال، ڈاکٹر علی رفیق مرزا، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر علیم نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ ایک قرارداد کے ذریعے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں گائنی کی PGR نعیم بانو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں محکمہ صحت میں MTI جیسے قانون کو ازسرنو زندہ کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی شدید کمی پر اظہار تشویش کیا گیا اور قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے انسداد پولیو مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پچھلے دنوں ایک کیس کی شناخت نے پروگرام کی کامیابی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے کلینکس پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔