• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سرحد سے فوجی جوانوں پر حملہ قابل مذمت ہے، سنی علماکونسل

کوئٹہ (آن لائن)سنی علماء کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبدالرحیم ساجد‘ قاری محمد ایوب معاویہ، شکیل احمد گجر محمد ایوب انصاری و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جانب سے فوجی جوانوں پر حملہ قابل مذمت و افسوسناک ہے یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ایران کی سرحد سے دہشت گردوں نے پاکستان کی حدود میں کارروائی کی ہو بلکہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے حملے مسلسل ہوتے رہے ہیں ۔ سنی علماء کونسل کوئٹہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کے لئے دعا گو ہیں۔
کوئٹہ سے مزید