• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم میں نوٹس کا کیا طریقہ ہے؟ عمران خان پیش ہوئے؟،نیب نے کوئی نیا ایکشن لیا؟،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات میں نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستوں کی سماعت کی ۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایا گیا کس حیثیت میں معلومات مانگی جا رہی ہیں ، عدالتی فیصلے آ چکے، نوٹس کی مکمل معلومات دینا ضروری ہے، نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے، نیب کے پرانے قانون کے ہوتے یہ فیصلے آ چکے تھے۔

اہم خبریں سے مزید