اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ ججز میں ہم آہنگی سپریم کورٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کہنا چاہتے ہیں 5 رکنی بینچ بنا نہیں تھا، ججز میں ہم آہنگی سپریم کورٹ کیلئے بہت اہم ہے، ججز کے بہت سے معاملات آپس کے ہوتے ہیں، عدالتی کارروائی پبلک ہوتی ہے لیکن ججز کی مشاورت نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تفصیلی اختلافی نوٹ بینچ کے ازسرنو تشکیل کا نقطہ شامل نہیں۔