لاہور ( جنگ نیوز/این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں جہاںہمارے پاس دو راستے ہیں ‘ایک راستہ یہ ہے کہ ہم ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ میانمار بن جائیں‘ فیصلہ کرنا ہوگا‘پیسے سے عزت کمائی جاسکتی تو آج زرداری اور نوازشریف کی عزت ہوتی ۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے التواء سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہم ترکی بن سکتے ہیں ۔