• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے میں کوئی واضح حکم نہیں تھا، چیف جسٹس

اسلام آباد (ایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے میں کوئی واضح حکم نہیں دیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھا تھا ون مین شو کس کو کہا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا عمومی بات کی آپ کو نہیں کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ سرکلر سے کسی فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا، فیصلے میں انتظامی ہدایات دی گئی تھیں،184/3 کے مقدمات کی سماعت روکنے کے معاملے پر سرکلر آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید