• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عدالت میں پیش، 3 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع

لاہور(نمائندہ جنگ) عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 اپریل کو تفتیشی رپورٹ طلب کرلی، پیشی سے قبل عمران خان کی جانب سے ایک دن کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے جج عبہر گل خان نے مسترد کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ پیش ہوئے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا ہے ، عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور کے سامنے بھی پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے عمران خان کو سوالنامہ دیا ۔

اہم خبریں سے مزید