• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے پر عمل نہ ہوا تو یہ بغاوت کے مترادف ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی‘ مری (نمائندگان جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پورے ملک کی آواز ہے اب اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہ ہوئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو یہ عمل بغاوت کے مترادف ہوگا، ریاست عوام کا نام ہے، عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانا، بنچ بنانا اور سوموٹو لینا چیف جسٹس کا آئینی حق ہے عجیب بات ہے ایک طرف پی ڈی ایم ججز کے بائیکاٹ کا اعلامیہ جاری کرتی ہے تو دوسری طرف عدالت میں دلائل دینے کی بھیک مانتی ہے انہیں سمجھ جانا چاہئے کہ قوم پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید