• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں، فرانسیسی فیشن برانڈ ڈائر کا پہلا شو، 100 ماڈلز نے حصہ لیا

کراچی (رفیق مانگٹ)فرانسیسی فیشن برانڈ ڈائرکا بھارت میں پہلاشو ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے پس منظر میں منعقد ہوا،جس میں 100 کے قریب ماڈلز نے حصہ لیا۔ہندوستان کی پہلی خاتون طبلہ ورچوسو، انورادھا پال نے ایک دلکش ساؤنڈ ٹریک پیش کیا۔ اس شو میں بالی ووڈ کے کئی معروف اداکار وں نے شرکت کی ،اُن میں سونم کپور آہوجا، کرینہ کپور خان، اتھیا شیٹی، سیمون ایشلے، سیف علی خان، انوشکا شرما اور کچھ ڈیجیٹل انفلواینسرز بھی شامل ہیں۔ڈائر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریکھا کی ماریا گریزیا چیوری کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، جس میں ریکھا سفید ساڑھی میں ملبوس ہیں، یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔ ڈائر کی تخلیقی ڈائریکٹر ماریا گریزیا چیوری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہہندوستان کی مشہور کڑھائی نے اس مجموعے میں مرکزی کردار ادا کیا، جس میں سلائیٹس، فیبرکس اور اسٹائل نمایاں تھے جو میزبان ملک کے شاندار ورثے اورفن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس نے مزید کہا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فرانسیسی فیشن ہاؤس نے تاریخی یادگار پر اپنا ایک شو منعقد کیا ہو۔
اہم خبریں سے مزید