• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران باغیانہ روش اختیار کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، راشد بابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قانون و آئین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر تلے ہیں۔ عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے چھپتے پھرتے رہے ہیں گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنوں کوڈھال بنایا گیا مسلح جھتے لا کر قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں پر حملے کروا کر حالات خراب کئے گئے ۔ راشد محمود خان نے گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشار سے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ مسلسل ہنگامہ آرائی سے پی ٹی آئی کے کارکن مایوس ہو چکے ہیں جبکہ کرایہ کے مسلح لوگوں کو لایا گیا راشد محمود خان بابوزئی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو تین بار وزارت عظمیٰ سے معزول کیا گیا جیل بھیجا گیا اور جلاوطن بھی کیا گیا لیکن انہوں نے عدالتوں کا سامنا کیا عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور آئین و قانون کا احترام کیا جاتا رہا جبکہ عمران نیازی عدالتوں کااحترام کرنے کی بجائے خود کو عدالتوں سے بالاتر سمجھ رہے ہیں اور وہ باغیانہ رویہ اختیار کر کے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں
پشاور سے مزید