• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، بلاول بھٹو

سکھر(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے ، 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کا پلان سلیکٹڈ کے نام پر مسلط کیا گیا، ہمیں لیکچر دیتے ہیں کون کرپٹ اور کون سسیلین مافیا ہے ، چیف جسٹس اختیارات برادر ججز سے شیئر کرنے کیلئے تیار نہیں وہ خیرپور کے علاقے گمبٹ میں پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ میں نئے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے گمبٹ میں پاکستان کے پہلے پھیپڑوں کی پیوندکاری کے شعبے کی افتتاح اور ملک کی پہلی ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کے سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نےمزید کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں کو اسپیس دیا جاتا اور نفرت، تقسیم و گالی کی سیاست کے بجائے ڈلیوری، نظریے اور منشور کی سیاست کی بنیاد پر مقابلہ ہوتا، تو یہ ملک و قوم کے لیے مفید تھا۔ افسوس ہے کہ یہاں طاقتور طبقے نے ہر نسل کے ساتھ کھیلا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے سب سے زیادہ طاقتور سویلین صدر تھے، لیکن انہوں نے اپنے تمام اختیارات پارلیمان کے دے دیے۔

اہم خبریں سے مزید