• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور کابینہ ارکان سپریم کورٹ کو جواب دہ نہیں، عرفان قادر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام” آپس کی بات “میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل الیکشن کمیشن ، عرفان قادر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم اور کابینہ ارکان کسی بھی سپریم کورٹ کو جواب دہ نہیں ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار، محمد مالک نےکہا کہ قانون سازی مکمل ہونے کے بعد حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے کی کوشش کرے گی اور الیکشن کو التوا کا شکار بنائے گی،سینئر صحافی و تجزیہ کار، مطیع اللہ جان نےکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس وقت ایک پوسٹ آفس بن چکا ہے،ماہر قانون، راجا عامر عباس نےکہا کہ موجودہ حکومت بھی بینچز کے نتیجے میں آئی ہے، وکیل الیکشن کمیشن ، عرفان قادر نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے مجھے وکیل کیا تھاتو میرے لئے یہ ضروری تھاکہ جو بھی الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت ہے اس پرکسی وجہ سے سمجھوتہ نہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن کی اگر آئین میں ایک پوزیشن ہے تو اس مینڈیٹ میں کوئی بھی کمی نہ ہونے دوں۔قانون کا حصار جو بن سکتا ہے الیکشن کمیشن کی سپورٹ میں میں نے وہ پوزیشن لی تھی ۔میں نے تو بہت کوشش کی کہ الیکشن کمیشن کو ایک مضبوط الیکشن کمیشن بناؤں مگر الیکشن کمیشن نے خود اپنے آپ کو کمزور کرلیااس میں میں کیا کرسکتا ہوں۔میرے ذہن میں یہ تھا کہ اس ملک میں اتنی اندھیر نگری نہیں ہوسکتی کہ ایک اتنا غیر قانونی اور غیر آئینی آرڈرجو سپریم کورٹ کی اکثریت کے آرڈر کے خلاف ہو۔ اس حد تک یہ لوگ چلے جائیں کہ ایک غلط آرڈر دے کے الیکشن کروا دیں تو اس زمرے میں یہ بالکل کہا تھاکہ ایسا نہیں ہوسکتا اور اب بھی کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا۔اگر حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کرے گی وزیراعظم قانون کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور انہوں نے آئینی پوزیشن لے لی ۔اگر انہوں نے کہا کہ میرے فرائض منصبی میں ایگزیکٹوڈومین میں سپریم کورٹ اس طرح سے گھس جائے تو پھر سپریم کورٹ کیا کرے گی ان کو نوٹس جاری کرے گی ۔

اہم خبریں سے مزید