اسلام آباد (محمد صالح ظافر) چین کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناگ رونگ نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کوسی پیک کے منصوبے پر بہترین لگاؤ پر ’’مسٹر سی پیک‘‘ کا لقب دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال جو اس وقت چین کے خصوصی دورے پر ہیں کو چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی طرف سے بہت پزیرائی ملی اس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں نے بھی وفاقی وزیر کی خدمات کو بالخصوص کراچی سرکلر ریلوے اور منصوبوں کے دیگر حصے شامل ہیں۔ انہوں نے چین کے ادارے این ڈی آر سی کے وائس چیرمین لی چن لن سے ملاقات جس میں انہیں منصوبوں کی جلد تکمیل کے کہا۔ ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، پاکستانی سفیر معین الحق اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔