کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شالکوٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں موبائل چھیننے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے تفصیلات کے مطابق شالکوٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عابد رضا مینگل نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل چھیننے والے دو ملزمان غلام الدین سکنہ بھوسہ منڈی اور سہیل سکنہ چکی شاہوانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے۔ایک اور کارروائی میں شالکوٹ پولیس نے ملزم علاؤالدین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔