• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، عدالتی حکم مسترد، وزیراعظم و کابینہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی اقلیتی فیصلے پر عمل نہ کریں، قرارداد منظور

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی نے پنجاب میں عام انتخابات ازخود نوٹس کیس کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی جس میں کہا گیا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کو پارلیمان مسترد کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق اکثریتی بنچ کے فیصلے کو نافذ العمل قرار دیتی ہے‘ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے‘اکثریت پر اقلیتی رائے مسلط کی گئی ‘ایوان ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے آئین و قانون میں درج طریقہ کار کے عین مطابق ملک بھر میں ایک ہی وقت انتخابات کے انعقاد کو ہی تمام مسائل کا حل سمجھتا ہے‘قرارداد میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس خلاف آئین و قانون فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں‘ جبکہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے رکن محسن لغاری نے تین رکنی بینچ کے خلاف قراردادکی مخالفت کردی ۔گزشتہ روز ایوان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ 28 مارچ 2023ء کو اس ایوان کی منظور کردہ قرارداد میں ازخود نوٹس کیس نمبر ایک 2023ء میں سپریم کورٹ کے چار معزز جج صاحبان کے اکثریتی فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد اور اعلیٰ عدلیہ سے سیاسی و انتظامی امور میں بے جا مداخلت سے گریز کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید