• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں بڑی کارروائی

پشاور(جنگ نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پشاور رنگ روڈ پر واقع گوداموں پر اچانک چھاپے کے د وران ایک گودام سے 15 ہزار لیٹرز سے زائد غیر معیاری اورمس لیبل مس برانڈ گھی/کوکنگ آئل کے ڈبے برآمد کرکے ضبط کر لیے اور گودام کو سربمہرکریا۔ فوڈ حکام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مالکان پربھاری جرمانہ بھی عائد کیے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، انہوں نے فیلڈ افسران کوہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔
پشاور سے مزید