اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت پاکستان نے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مالی معاونت میں25فیصد اضافہ کر دیا ہے۔حکو متی ذر ائع کے مطابق اس اضافے کے بعد اب جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 8,500روپے اور اپریل تا جون 9,000 روپے ہو گی۔رقم متعلقہ بینکوں کے ادائیگی مراکزسے(صبح9سے شام4)بجے تک حاصل کی جا سکتی ہے۔