اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ کے سینئر ڈپلومیٹ مدثر ٹیپو کو ایران میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا جا رہا ہے جو ان دنوں وزارت خارجہ میں ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے امریکہ ذمہ داریاں انجام دے رہےہیں ۔قبل ازیں وہ ڈائریکٹر جنرل برائے چین بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ چین کے صوبے چانگ ڈو میں قونصل جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب اور ایران تعلقات میں چین کی ثالثی کے کردار کے تناظر میں ہی مدثر ٹیپو کو ایران میں سفیر کی حیثیت سے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہیں چین کے امور پر دیرینہ سفارتی آگہی حاصل ہے۔