• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نفرت، شرانگیزی، بدامنی اور انتشار پیدا کرکے فوجیوں کو حکم عدولی پر اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مجسٹریٹ منظور احمد خان کی مدعیت میں درج مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500, 505 اور 138 کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق 19 مارچ 2023ءکو دفترٹی وی دیکھ رہا تھا ایک چینل پر عمران خان کی تقریر نشر ہوئی جس میں الزام علیہ نے زمان پارک میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے ہر انے اور جان سے مارنے کی ہر ممکن کوشش کی، آئی ایس آئی جنرل فیصل نصیر مجھے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے "۔ اسی طرح اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں کہا کہ "یہ جو Dirty Hary جو کہ میں کہتا ہوں یہ اپنے ادارے کو بدنام کر رہا ہے یہ ایک ایسا آدمی ہے جو کہ غیر متوازن ہے یہ نارمل آدمی نہیں ہے یہ حیوان ہے "۔
اہم خبریں سے مزید