اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے سینئر تین جج ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے حفاظ قرآن کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیتے وقت 20 اضافی نمبر ز دینے سے متعلق کیس کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں جاری کئے گئے تفصیلی نوٹ کو ہفتہ کی شام سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر چڑھانے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہٹا لیا گیا تھا ۔