• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر مظالم‘ اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘  ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میںکہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کے لئے ان کی اپنی ہی سرزمین قیدخانہ بنادی۔او آئی سی فلسطین میں مظالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔ بیان میں کہا گیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ مسلم حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہوں اور فلسطینیوں پرہونیوالے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان عالمی سطح پر مسئلے کو اٹھائے۔
کوئٹہ سے مزید