• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانا بدنیتی ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور (نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت ہونے کے باوجود صدر عارف علوی پی ٹی آئی کاکارکن بنا بیٹھا ہے اور منتخب پارلیمنٹ کے منظور کردہ فیصلوں کو بیک جنبش قلم مسترد کرکے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دے رہاہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو واپس بھجوایا جانا بدنیتی پر مبنی اقدام دکھائی دیتا ہے۔ بادی النظری میں تحریک انصاف کے نمائندہ کے طور کام کرنے والے صدر عارف علوی کے اس عمل سے آئینی اور سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ صدر کے منصب کی بے توقیری کرنے کی بجائے انہیں مستعفی ہو کر پی ٹی ائی کا منصب سنبھال لینا چاہیے اور پی ڈی ایم قیادت کو بھی ایوان صدر پی ٹی آئی کے کارکن سے واگزار کرانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔
پشاور سے مزید