• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو فائرنگ میں ملوث شاہ زین مری بلوچستان کے سردار کا بیٹا

کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی ) کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سی ویو پر ورلڈ فوڈچین پر فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ زین مری بلوچستان کے ایک سردار کا بیٹا ہے مگر کلفٹن میں ہونے والی واردات میں ہم اسے گرفتار کرلیں گے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہ زین مری کا ایک ملازم گرفتار ہے اور کئی چیزیں اور الزامات سامنے آئے ہیں مگر واردات ایسی بھی نہیں جیسی کہ میڈیا میں رپورٹ ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی شاہ زین مری کو گرفتار کر لیں گے۔کلفٹن ڈویژن پولیس کی نفری نے ڈیفنس میں سیاسی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر شاہ زین مری کے سیکورٹی گارڈ غلام قادر کو گرفتار کرلیا،پولیس تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ فائرنگ کرنے والا بلوچستان کے اہم سیاسی گھرانے کا فرد ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ نشے کی حالت میں شازین مری نے کی جو گھر پر موجود نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید