• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے مفت آٹا سیل پوائنٹ کا قیام

پشاور ( وقائع نگار )عوام کی سہولت کے لیے حیات آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے مفت آٹا سیل پوائنٹ قائم کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیر ہ صباء اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی نے حیات آباد زرغونی مسجد کے پیچھے قائم آٹا سیل میں موجود رہتے ہوئے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔حیات آباد سیل پوائنٹ پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادپر 2500 مستحق خواتین کومفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔حیات آباد آٹا سیل پوائنٹ میں میڈیکل ٹیم، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور کی یونین کونسلوں میں قائم ڈیلر سیل آٹا پوائنٹ سے بھی بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کو مفت آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ حیات آباد آٹا سیل پوائنٹ کو صرف مستحق خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے اور یہاں پر مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے۔ مرد حضرات اپنی یونین کونسلوں میں قائم مفت آٹا سیل پوائنٹ سے رجوع کریں۔ مستحقین تکلیف سے بچنے کے لیے پہلے 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی اہلیت کنفرم کریں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کو مفٹ آٹا کی فراہمی میں آسانی لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں تاکہ بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کو آٹا کی شفاف طریقے سے فراہمی ممکن بنائی جا سکے
پشاور سے مزید