پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی ساول نذیر خان ایڈوکیٹ اور میئر پشاور زبیر علی نے پیر کے روز ڈبلیو ایس ایس پی کے سپورٹ عملے کے لئے مفت حج کی سکیم کے لئے قرعہ اندازی کی ، اس موقع پر سیکرٹری بلدیات عامر آفاق ڈبلیو ایس ایس پی کے سی او حسن ناصر سمیت محکمے کے افسران نے شرکت کی۔وزیر بلدیات نے مفت حج سکیم کے تحت دو خوش قسمت کلاس فور ملازمین وحید گل اور عمران کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے ،وزیر بلدیات نے کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے ان خوش نصیب افراد کو دین اسلام کا ایک اہم رکن ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے وطن عزیز باالخصوص صوبے کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔