پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاورسٹی ڈسٹرکٹ کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک کی ناکامی سے عمران نیازی کی فسادی سیاست کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور ان کے خلاف الٹی گنتی بھی شروع ہو چکی ہے۔ عمران نیازی پھر وزیراعظم نہیں بن سکتے بلکہ انہیں اربوں روپے کی کرپشن فارن فنڈنگ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے سلسلے میں جیل جانا پڑے گا۔ پی ٹی آئی میں عمران نیازی کی فسادی سیاست پر اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور بہت جلد پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں بٹ جائے گی۔ ملک ندیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے تو عمران نیازی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے اور نہ ہی قربانی کابکرا بنیں گے۔ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں خدمت اور شرافت کی سیاست کا بول بالا کیا گیا جبکہ عمران نیازی کی طرف سےسیاستدانوں کو گالیاں دے کرسیاست میں گند پھیلایا جا رہا ہےعمران نیازی انتشار پھیلا کر ملک کی معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں جس کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف دن رات ایک کر کے عمران نیازی کے دور حکومت میں پھیلائے جانے والے گند کا صفایا کر رہے ہیں انشا اللہ بہت جلد معاشی بحران پر قابو پا لیاجائے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔