• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پرشہر کی 68 یونین کونسلز میں بلڈنگ میٹریل اور کوڑا کرکٹ شاہراوں پر پھینکنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ہے اس سلسلے میں کمپنی انفورسمنٹ سیل نے گزشتہ روز 10سے زائد پراپرٹی مالکان کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جرمانوں کے نوٹس جاری کردیے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے نوٹس دینے کے بعد ان پراپرٹیوں کو سربمہر کیا جائے گا۔شہر کی صفائی کیلئے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صفائی آپریشن کو بھرپور بنانے کیلئے مشینری اور کنٹینرز کی فوری مرمت و خریداری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے شہر کی نواحی یونین کونسلز میں بھی صفائی آپریشن کرنے کیلئے حدود میں اضافہ کی سمری بھیجی جارہی ہے عید الفطر کے موقع پر شہر کی مثالی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔
ملتان سے مزید