اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی طارق بٹ، عبداللہ بٹ کی ہمشیرہ اور ناصر محمود بٹ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔