• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ، سماعت آج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف تقریر پر درج مقدمہ خارج کرنے کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے آج سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے

 فوجی افسران اوران کے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

 گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید