اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،این این آئی)تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں‘ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے‘ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں شروعات حکومت کرتی ہے، بحران سے نکلنے میں مدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان 1971ء کے بعد بدترین بحران سے گزر رہا ہے، سب کی ذمے داری ہے بحران سے نکلنے میں معاونت کریں۔پنجاب اور کے پی کے الیکشن کو میری خواہش کے باوجود بھی آگے نہیں لے جایا جاسکتا، باقی اسمبلیوں کے الیکشن کے بارے میں لچک کی گنجائش موجود ہے، پنجاب اور کے پی الیکشن میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔