• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن کا کوئٹہ میں انعقاد خوش آئند ہے‘ سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات حمز ہ شفقات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دوسری کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن جو 26 سے 28 مئی کو الجنت پیلس میں منعقد ہوگی ۔کوئٹہ میں تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، دوران گفتگو خورشید برلاس نے سیکرٹری انفارمیشن کو بتایا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کی تعمیر وترقی کو فروغ دینے، پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے سمیت ملک میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے تجارت کے حوالے سے خورشید برلاس کے اقدامات کو سراہا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ کوئٹہ میں نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے ،نمائش بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ آخر میں چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید