کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ملک کو 70 فیصد گیس فراہم کرنے والے صوبہ سندھ کو اپنے ہی قدرتی وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے،سندھ گیس کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے، کراچی سے کشمور تک خصوصاً گھریلو صارفین گیس کی بندش کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے گذارش کی کہ وہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل سے بازپرس کریں۔