اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ملک میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دو ماہ میں سگریٹ کی اسمگلنگ میں 30فیصد اضافہ ہوگیا ہےا ور مارکیٹ میں غیر قانونی سگریٹ کا شیئر 39فیصد بڑھ گیا ہے، اعداد وشمار کے مطابق دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت 2858ملین سے بڑھ کر4820ملین ہو گئی ہے۔