اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)ایف آئی اے نے انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کرمنل نیٹ ورک سے جڑے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے تانے بانے مبینہ طور چیئرمین تحریک انصاف و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملنے کے انکشاف پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم افتخار رسول کو گرفتار کرلیا۔
دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ گارڈن ٹاؤن کے رہائشی ملزم افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔