لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 108 اور این اے 118 کے ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب اور بریگیڈئیر اعجاز شاہ کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 اپریل تک مہلت دے دی،دوران سماعت عدالت نے باور کرایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے تمام ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا ہے بار بار الیکشن ہونے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہا ہے۔