لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو بزدل آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف بزدل، میں اسکا نام بھی نہیں لینا چاہتا، میری نظر میں پیسے لے کر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے،جب معاشرے میں انصاف ہوتا ہے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو طاقتور سے انسان کو حفاظت ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روززمان پارک میں کارکنان کے ساتھ افطاری کے موقع پر خطاب میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لیے ہمارا کردار اپنے نبی اکرم ﷺ جیسا ہونا چاہیے، سب سے پہلے صادق اور امین ہونا چاہیے اس کے بعد دلیر ہونا چاہیے۔