اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکی کانگریس مین اور خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شیرمین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلکن کے سامنے رکھ دیا ، بریڈ شرمین نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی‘ کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،11 اپریل کو لکھے گئے خط میں بریڈ شرمین نے انٹونی بلنکن سے کہا کہ وہ ’امریکا کی پاکستان کے لیے پالیسی پر زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق کے عزم کے لیے رہنمائی کرے۔