• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار و کامیڈین فیصل قریشی اور عمران قریشی کی مزیدار گفتگو آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ٹیلی ویژن اشتہارات میں مزاح کا تڑکا لگا کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں سجانے والے ٹی وی کے معروف اداکار اور کامیڈین فیصل قریشی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران اُن کے ساتھ معروف آرٹسٹ عمران قریشی بھی شرکت کریں گے۔ دونوں مہمانوں سے اُن کی نجی زندگی، آنے والے پروجیکٹس اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ پروگرام میں اُن کے ساتھ مزیدار گیمز بھی کھیلے جائیں گے اور حاضرین کو بھی اپنے پسندیدہ مہمانوں سے مزیدار سوال پوچھنے کا موقع دیا جائے گا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین شو رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید