پشاور (جنگ نیوز )کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم 18 اپریل تک چلائی جائے گی جس میں پشاور ،نوشہرہ، چارسد ہ، مہمند اور خیبر کے پانچ سال سے کم عمر کے 1353957 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے 3919 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 5529 پولیس اہلکار ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں مہم کی نگرانی کے لیے 1068 ایریا انچارج تعینات ہیں جبکہ موبائل ٹیموں کے علاوہ 545 ٹرانسپورٹ اور دیگر مقامات پر ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے موجود ہونگے مہم کے دوران پشاور اور نوشہرہ کی تمام یونین کونسلوں جبکہ چارسدہ،مہمند اور خیبر کب مخصوص یونین کونسلز اور افغان پناہ گزین کیمپوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انکاری والدین کو بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے رضا مند کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ریلیف عمران یوسفزئی ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈی سی او فیصل بھی موجود تھے۔