• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے، محمد عمران

پشاور(جنگ نیوز) ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور محمد عمران خان نے کہاہے کہ کھڑے پانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے ٗحالیہ بارشوں اور موسم میںتبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ٗشہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ بارے شعور بیدار کرنے اور شہر میں مچھرمار سپرے شروع کیاجارہاہے ۔حالیہ بارشوں اور درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے موجودہ موسم کو ڈینگی مچھر کی پرورش کا سیزن قرار دیا جا رہا ہے ۔ڈینگی مچھر کی پرورش کو روکنے کیلئے اور شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنے کیلئے گھر گھر مہم کو فعال کیا جائیگا ۔جہاں بھی کھڑا پانی ہوتو اسے فورا صاف کیا جائے کیونکہ انہی کھڑے پانی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کالاروا پیداہوسکتاہے لہٰذا اس سلسلے میں عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں ۔اس سلسلے میں عوام ڈینگی کی افزائش نسل کو روکنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ڈینگی کو شکست دی جاسکے۔
پشاور سے مزید