• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی حمایت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت، کورکمانڈرز کا نفرنس

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں ) آرمی چیف سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی حمایت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے،دہشت گردی کےخاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ موقف اپنانےکی ضرورت ہے،عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار اوراپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پرعزم ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے طے کردہ مقاصد پر عمل کیا جائیگا ،مسلح افواج ہر طرح کے چیلنجز، اندرونی ، بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، قومی طاقت کے تمام عناصر اہداف کے حصول کیلئےمنظم کاوشیں کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 257 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی ، سلامتی اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام عناصر ملکر مقررہ اہداف کے حصول کیلئے منظم کاوشیں کرینگے، عسکری قیادت چیلنج سے پوری طرح سے آگاہ ہے، اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کو تیار ہیں، اپنی ذمہ داریاں پاکستان کے عوام کی حمایت سے ادا کررہے ہیں ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اپروچ کی ضرورت ہے۔ فورم نے یقین دلایا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے طے کردہ مقاصد پر عمل کیا جائیگا، دہشت گردی کی لعنت کیخلاف تمام فریقین کے ساتھ مل کرمربوط اقدامات کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید