کراچی (افضل ندیم ڈوگر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک نوجوان ریحان کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالے جبران اور صدف کے دوست شیزان عرف سجو کو گرفتار کیا تھا۔ صدف پہلے سے طلاق یافتہ تھی جس نے 5 ماہ قبل مقتول سے محبت کی شادی کی تھی۔ اس دوران وہ ایک تیسرے نوجوان شیزان سے بھی رابطے میں تھی، جس نے ملزمہ کو بیوٹی پارلر بنوا کر دیا اور دیگر معاملات میں کافی انویسٹمنٹ کی تھی۔ خاتون اب شیزان سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر خاندان میں طلاق طعنہ بن جانے کی وجہ سے شوہر قتل کرانے کا انتہائی سنگین راستہ اختیار کیا۔