اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ بھارتی سکھ یاتریوں دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد امن و محبت کا پیغام لیے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ یادگار رہا، پاکستان نے اقلیتوں سے محبت کی نئی مثال قائم کی ہے یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی مثالی مہمان نوازی، سہولیات اور احترام پر بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔واہگہ بارڈر پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق و دیگر حکام نے یاتریوں کو الوداع کیا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی نمونہ ، ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ،جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے یادگار رہا، جبکہ سردار سرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں سے محبت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ یاتریوں نے بتایا کہ انہیں متروکہ وقف املاک بورڈ، و دیگر اداروں نے رہائش، ٹرانسپورٹ، میڈیکل اور سکیورٹی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود حکومت پاکستان نے انہیں پرامن ماحول میں مذہبی عبادات کی مکمل آزادی دی۔یاتریوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات لے کر آئے تھے مگر یہاں آ کر انہیں بے پناہ محبت، عزت اور احترام ملا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔