کوئٹہ(نسیم حمید یوسفزئی)ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جان کا نذرانہ دیکر صوبے کی پہلی خاتون شہید اہلکار کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ شہید خاتون اہلکار کے شوہر عبدالغنی ولد خدابخش، لیویز فورس میں سپاہی تھے اور 2011میں اپریل کے مہینے میں ہی خضدار کے علاقے چمروک میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیے گئے تھے۔