اسلام آباد (رانا غلام قادر ) سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے عملہ نے امریکہ اور ایران کے در میان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور اور عالمی شخصیات کے استقبال کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور شہر کو سجادیا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر روڈ زلطف اللہ وٹو نے نور خان ایئر بیس سے لے کر وزیر اعظم ہاؤس تک پورے وی وی آئی پی روٹ کے روڈ فرنیچر کو ریفریش کروادیا ہے۔ اس میں ایکسپریس وے۔ مری روڈ ۔سری نگرہائی وے اور شاہراہ دستور شامل ہیں۔ تمام روٹ کی لین مارکنگ کی گئی ہے۔