کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی جنگیں، امریکی سرمایہ کار دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے لگے۔ ہتھیار ساز کمپنیوں، عسکری ٹیکنالوجی اداروں اور سکیورٹی سے وابستہ کاروباروں میں سرمایہ کاری میں تیزی آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں میں جاری جنگوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافے نے امریکی سرمایہ کاروں کو دفاعی صنعت کی جانب متوجہ کر دیا ہے، جہاں ہتھیار ساز کمپنیوں، عسکری ٹیکنالوجی تیار کرنے والے اداروں اور سکیورٹی سے وابستہ کاروباروں میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔